ڈاکوئوں نے عبید سے 1 لاکھ 45 ہزار ،حبیب سے سوالاکھ روپے لوٹ لئے
ماڈل ٹائون، لو ئر مال سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے فیکٹری ایریا میں عبید سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل ، نشتر کالونی میں جنید سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل ، اسلام پورہ میں عدنان سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل ،نوانکوٹ میں حبیب سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل ،لاری اڈا میں امتیاز سے1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ماڈل ٹائون اور لو ئر مال سے گاڑیاں جبکہ ساندہ ،سندر اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔