غازی آباد میں نصراللہ سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا
ریس کورس ، سندر سے2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ہنجروال میں رضا سے1لاکھ40ہزار روپے اور موبا ئل فون،مصطفی آباد میں فیاض سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں دلشاد سے 1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں نصراللہ سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں مہرالدین سے1 لاکھ10ہزار روپے اورموبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ریس کورس اور سندر سے2 گاڑیاں جبکہ نصیر آباد ،لیاقت آباد اور مصری شاہ سے3 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔