شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرنیوالا گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا پیشہ ور چوروں کیخلاف ایکشنڈیفنس میں شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالا ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیافرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرکے ملزم کو ڈیفنس موڑ سے گرفتار کر لیاملزم کے قبضہ سے 1 چوری شدہ موبائل، آئس، مختلف ٹولز و ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزم حسنین ریکارڈ یافتہ ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس اے کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر وقت پرعزم ہے