لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ہوائی فائرنگ اور شو آف ویپن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سمن آباد پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم کوگرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ملزم علی حیدر سمن آباد ملتان روڈ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھاایس ایچ او سمن آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 6 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیاملزم علی حیدر کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و حراس پیدا ہو گیاملزم علی حیدر سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیاملزم علی حیدر کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نیایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور پولیس کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ہوائی فائرنگ اور شو آف ویپن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔