ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کا ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی زیر نگرانی شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرعام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ چونا منڈی چوک سے ملزمان شاہد اور اختر کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم علی حسن کو شیر شاہ روڈ پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔