اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 9 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بتایا 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے 9ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 6پستول،3رائفلیں، گولیاں اورمیگزینز برآمد ہوئیں،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا اسلحہ کی ترسیل نمود و نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئی