48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 82 ملزمان کو گرفتارکیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈکا پتنگ بازی ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 82 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 76 ون ویلرز گرفتار ہوئیپتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو ہنجروال، ملت پارک، باٹا پور و دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئی ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے غالب مارکیٹ، ریس کورس، ہنجر وال، ملت پارک، باٹا پور اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گیڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات و منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر موجود ہیں۔