اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیاسی سی ڈی اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گاایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی سی سی ڈی افسران کو اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروئی کا حکم دے دیاہے۔ افسران ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے 21 ہزارسے زائد سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی اسلحہ کی نشاندہی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد بھی لی جائے گی شہری قانون پر عمل درآمد کریں اور اسلحہ کی نمائش سے اجتناب کریں