فرانس کے نوجوان تیراک لیون مارچنڈ نے ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپس کے دوران 200 میٹر میڈلے میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر دی۔
سنگاپور میں ہونے والے مقابلوں کے سیمی فائنل میں 23 سالہ لیون مارچنڈ نے شاندار تیراکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 منٹ 52.69 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا، جو ریان لوچٹے کے 2011ء میں قائم کردہ 1 منٹ 54.00 سیکنڈز کے ریکارڈ سے تیز ہے۔ اس کامیابی کے بعد مارچنڈ نے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔مارچنڈ، جو پیرس اولمپکس 2024ء میں چار طلائی تمغے جیت چکے ہیں، نے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کہا:"مجھے یقین نہیں آ رہا، میں جانتا تھا کہ آج اچھا پرفارم کروں گا لیکن 1:52 کا وقت میرے لیے ناقابلِ یقین ہے۔"اسی ریس میں برطانیہ کے ڈنکن اسکاٹ نے 1:55.51 سیکنڈز میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔