پاکستان کے اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔
سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کر کے 2022 میں قائم امریکی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ سابقہ ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین کے نام تھا، جنہوں نے 2022 میں ایک میل کی ریورس ڈرائیو 1 منٹ 15 سیکنڈز میں مکمل کی تھی۔ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی اسٹنٹ کی دنیا کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی انہیں ممتاز مقام دلاتی ہے۔
اس کامیابی کے بعد سلطان گولڈن نے کہا کہ انہوں نے سخت تربیت اور مستقل محنت کے ذریعے یہ کارنامہ انجام دیا اور وہ مستقبل میں مزید ریکارڈ بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔سلطان گولڈن کی اس کارکردگی نے پاکستانی اسٹنٹ اور ایکشن فلم انڈسٹری کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنائی ہے، جبکہ شائقین نے ان کی مہارت کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا ہے۔