ایشین گیمز: شجر عباس 200 میٹر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: شجر عباس 200 میٹر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں کے چوتھے روز پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹر سپرنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شجر عباس نے پہلی ہیٹ میں 21.23 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) شاہجہان میر نے شجر عباس کو کامیابی پر مبارکباد دی۔شجر عباس پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پر 200 میٹر سپرنٹ کے سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔