13 سالہ چینی تیراک یو زیڈی کا ایک اور کارنامہ، تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

13 سالہ چینی تیراک یو زیڈی کا ایک اور کارنامہ، تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

چین کی 13 سالہ تیراک یو زیڈی نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

یو زیڈی نے ریس کے آغاز سے ہی برتری برقرار رکھی اور 4 منٹ 28.56 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے نیا ایشین گیمز ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے 2014 سے قائم سابقہ ریکارڈ کو تقریباً ساڑھے چار سیکنڈز کے فرق سے بہتر بنایا۔اس کامیابی کے ساتھ یو زیڈی ایشین گیمز میں اب تک تین طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔ ان کا موجودہ وقت رواں سال دنیا کا چوتھا تیز ترین وقت بھی ہے، جبکہ ان سے تیز وقت کینیڈا کی عالمی ریکارڈ ہولڈر سمر میکنٹوش نے ریکارڈ کیا ہے۔

400 میٹر انفرادی میڈلے میں چین کی ہی وینشی نے چاندی جبکہ جاپان کی میو ناریتا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔یو زیڈی اس سے قبل 200 میٹر بٹر فلائی اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔دوسری جانب شمالی کوریا کی ویٹ لفٹر ری سونگ گم نے خواتین کے 49 کلوگرام مقابلے میں تین عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا تیسرا ایشین گیمز گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔