لکی مروت: بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور دادی جاں بحق

لکی مروت: بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور دادی جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں بارش کے باعث خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ کے قریب پیش آیا، جہاں رات سے جاری بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی اور 15 سالہ شوکت اللہ، ان کی والدہ اور دادی ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے تینوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔