لکی مروت، خیبر پختونخواہ – لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کے قریب بس اور کوچ کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بس کراچی سے بنوں جارہی تھی جبکہ کوچ پیزو سے بنوں کی طرف روانہ تھی۔ تصادم کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث بنون ہسپتال ریفر کر دی گئی۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کو یقینی بنایا۔حکام نے عوام کو ڈرائیونگ کے دوران حد رفتار کا خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام ہو سکے۔