خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔