کینیڈا کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل

کینیڈا کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل

کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مشروط رضا مندی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کی فلسطینی ریاست کی حمایت کے بعد امریکا کے لیے کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر رضامندی ظاہر نہ کی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لے گا۔