ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کرسٹوفر لکسن نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
غزہ سٹی پر حالیہ حملے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے نیتن یاہو راستہ بھٹک گئے ہیں۔کرسٹوفر لکسن نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی شدید قلت ہے جبکہ فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی اور الحاق شرمناک عمل ہے۔ان کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ غور ہے، جب کہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس پہلے ہی ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔