لاہور میں آج صبح سے وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کچا جیل روڈ اور ٹاؤن شپ کے اطراف میں بوندا باندی ہو رہی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں آئندہ چند گھنٹوں تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔شہریوں نے خوشگوار موسم کے باعث اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکیں گیلی ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے سیزن کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔