ویب ڈیسک: شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
بارش کے مقامات:
مغل پورہ، شالیمار لنک روڈ، دھرم پورہ میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو اور ڈیوس روڈ پر بھی ہلکی بارش ہوئی۔وسن پورہ، ناخدا چوک، دو موریہ پل اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسم خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کا پیش گوئی:
لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔موسمی تبدیلی کے سبب شہری گرمی کی شدت میں کمی محسوس کر رہے ہیں اور بارش کے وقفے وقفے سے ہونے والے مناظر نے لاہور کے مختلف علاقوں میں موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔