لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی اور حبس کی شدت میں بھی کمی آ گئی۔
ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ اور رائیونڈ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ اور گرد و نواح میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔