ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران یہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
ادھر کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب کی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹر سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں، جن میں گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر اور اسکیم 33 شامل ہیں، میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔