ہارون اختر سے پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے معیشت  ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وڑن ملک میں صنعتی انقلاب لانا ہے، اور اس کے لیے ایک واضح، جامع اور مؤثر صنعتی پالیسی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی  سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  جاوید قریشی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مجوزہ صنعتی پالیسی سے متعلق اہم تجاویز اور نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ملک میں صنعتی انقلاب لانا ہے، اور اس کے لیے ایک واضح، جامع اور مؤثر صنعتی پالیسی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی سے نہ صرف ملکی معیشت کو استحکام ملے گا بل کہ روزگار کے مواقع اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔