حکومت وقتی فیصلوں کے بجائے دیرپا معاشی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے:پاکستان پروسپیرٹی فورم سے خطاب
اسلام آباد ( آن لائن) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ و معیشت ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی معاشی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے اور حکومت وقتی فیصلوں کے بجائے دیرپا معاشی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے۔ اقتصادی استحکام اتفاقیہ نہیں بلکہ مستقل مزاجی، قابلیت اور مؤثر پالیسی سازی کے نتیجے میں حاصل ہوتا ہے۔ ہارون اختر خان پاکستان پروسپیرٹی فورم سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک نئی قومی ٹیرف پالیسی تیار کی ہے جو تحفظ پسندی سے مقابلہ جاتی معیشت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔