کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کیساتھ چلایا جا ئے،معاون خصوصی کا فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کسانوں کو کھاد کی مقررہ قیمت پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلایا جا ئے، قیمتوں میں یکسانیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ معاون خصوصی کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ربیع سیزن کے دوران یوریا کی طلب و رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی نے کسانوں کو کھاد کی مقررہ قیمت پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلایا جائے۔ کھاد پاکستان کے زرعی شعبے کے لئے نہایت اہم ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق صنعتوں کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں یکسانیت کو یقینی بنایا جائے گا۔