وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے فاروق ستار کی ملاقات

ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ہارون اختر خان
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  ہارون اختر خان سے فاروق ستار کی ملاقات کی ۔ملاقات میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز  کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ہارون اخترخان نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ایس ایم ایز کے فروغ سے روزگار کے مواقع، برآمدات اور صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا، حکومت کاروباری برادری خصوصاً مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے