چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 142 افراد گرفتار

ناجائز منافع خوری پر 24 گھنٹوں میں 1019 کارروائیاں، 18 مقدمات درج، 859 کو جرمانے
لاہور (زیڈ این این) حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ناجائز منافع خوری پر صوبہ بھر میں 1019 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان کارروائیوں میں 142 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 18 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔پرائس کنٹرول اتھارٹی کے مطابق 859 افراد کو موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 4 روز میں مجموعی طور پر 19 ہزار 714 افراد کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 1133 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں 120 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔