مہنگی چینی بیچنے پر 25دکاندار گرفتار

 271کوجرمانے،شہر میں 744میٹرک ٹن چینی کی سپلائی کردی گئی :سیکرٹری پرائس کنٹرول 
لاہور (کرائم رپورٹر)296 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، پنجاب بھر میں 25 افراد گرفتار جبکہ 271 افراد کو جرمانے کیے گئے،ابتک 33 ہزار820 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 2533 افراد گرفتار اور391 کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، لاہور ڈویڑن میں 10 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ، گوجرانوالہ ڈویڑن میں 52 اور فیصل آباد میں 61 دکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، ساہیوال ڈویڑن میں 09، سرگودھا 25 جبکہ راولپنڈی میں 32 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،بہاولپور ڈویڑن میں 37 ،ڈی جی خان 14، جبکہ ملتان میں 56 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،دریں اثنا شہر میں 744میٹرک ٹن چینی کی سپلائی کر دی گئی، 60فیصد عام مارکیٹ کے لئے سپلائی جاری ،40فیصد کمرشل کے لئے سپلائی بھجوادی گئی۔شوگر ملز ڈیلرز 30فیصد سپلائی دے رہے ہیں ،30فیصد سپلائی ڈپٹی کمشنر آفس کے نامزد شوگر ڈیلرز فراہم کر رہے ہیں ،ریکارڈ مرتب کر کے کین کمشنر آفس بھجوا دیا گیا۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈیمانڈ کے مطابق چینی کی سپلائی کر دی گئی۔منافع خوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔