نائب وزیر اعلیٰ کی موت کے بعد بیوہ سنیترا پاوار عہدے کے لیے نامزد

نائب وزیر اعلیٰ کی موت کے بعد بیوہ سنیترا پاوار عہدے کے لیے نامزد

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پاوار کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ان کی بیوہ سنیترا پاوار کو اسی عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

سنیترا پاوار ہفتے کے روز نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔واضح رہے کہ اجیت پاوار 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔این سی پی ترجمان روپالی پاٹل تھومبرے نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے سنیترا پاوار کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ کیا کیونکہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت دادا کی موت پارٹی کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، اور سنیترا پاوار سب سے زیادہ غم میں ہیں کیونکہ انہوں نے اچانک اپنے شوہر کو کھو دیا۔این سی پی کے سربراہ اور اجیت پاوار کے چچا شرد پاوار نے کہا کہ انہیں سنیترا پاوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کے بارے میں پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔ شرد پاوار نے بارامتی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور خاندان میں اتحاد برقرار ہے۔