نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کراوک نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، امن و استحکام اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  اسحاق ڈار نے روابط اور مکالمے کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا، جبکہ ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے پُرامن حل کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔  ملاقات میں آئندہ ماہ اوسلو فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، جس پر اسحاق ڈار نے شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔