ٹرمپ نے مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کر دیا

ٹرمپ نے مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کر دیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزارت خزانہ کے لیے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کردیا۔

 ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مائیکل فول کینڈر ممتاز ماہر معاشیات ہیں اور ان کی قیادت میں "امریکا فرسٹ" ایجنڈا آگے بڑھایا جائے گا۔ٹرمپ نے مزید اعلان کیا کہ گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کے نائب اٹارنی جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہیں اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں، جو ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔ چارلس کشنر پر ٹیکس چوری کا الزام تھا، لیکن ٹرمپ نے انہیں معاف کردیا تھا۔