کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے حالیہ سرحدی تنازع کو ختم کرنے میں ٹرمپ کی براہِ راست مداخلت کے بعد کیا گیا۔کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم چنتھول نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج اس بات کی تصدیق کی۔اس سے قبل نوم پنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ نوبل انعام کی نامزدگی کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش کر چکا ہے۔