وزیراعلیٰ سندھ کا بلوچستان میں حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ سندھ کا بلوچستان میں حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 58 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور وطن کی خاطر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانی دے کر وطن کی حفاظت کو ترجیح دی، اور قوم ان کی مقروض ہے۔ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھا جائے گا اور زمین پر انہیں کوئی پناہ نہیں ملے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔