اسلام آباد (ویب ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، جس پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری:
فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر پاک فوج کو سلام
کہا:"دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کا خاتمہ کر رہی ہیں،
ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے۔"
وزیراعظم شہباز شریف:
کہا:"پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،
پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔
ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پرعزم ہیں۔"
فتنہ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی ستائش کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی:
کہا:"فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،
ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے قوم کو سرفراز کیا۔"
مزید کہا:"قوم سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔"
پس منظر:
گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم 'فتنہ الخوارج' کے شدت پسندوں نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔