صدر زرداری کا اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین

صدر زرداری کا اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 انہوں نے اس کارروائی کو قوم کے لیے فخر کا سبب قرار دیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب، اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی، جو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔