بنوں میں کارروائی کامیاب، وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

بنوں میں کارروائی کامیاب، وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس کارروائی سے یہ ثابت ہوا کہ “عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی فورسز کو مزید ہدایات دی کہ وہ انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں اور ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنائیں۔یہ کارروائی بنوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران انجام دی گئی، جس میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ وزیراعظم نے اس کامیابی کو ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔