پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی اور کامیاب کارروائیوں کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔