وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بنوں کینٹ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بنوں کینٹ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا ہے اور ان کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جس سے پاکستان کو ایک بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسان دشمن عناصر کو کوئی رحم نہیں ملنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جرات مندانہ اقدامات پر ان کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں 5 فوجی شہید ہو گئے، جنہوں نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیاں اور عزم دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یہ کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور جرات مندانہ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا اور فورسز نے تمام 16 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔