وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے انہیں سلیوٹ پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں پوری قوم کی جانب سے تحسین کے قابل ہیں۔ ان کے مطابق فورسز نے بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے کہا:"بھارتی سرپرست دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔"یاد رہے کہ چند روز قبل ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران 7 سے 11 اگست کے درمیان کل 50 دہشت گرد مارے گئے تھے، جن میں متعدد بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر بھی شامل تھے۔