ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلیاں، انتہائی کھلاڑی باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلیاں، انتہائی کھلاڑی باہر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

 ٹیم نے اپنے 15 رکنی حتمی اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے اعلان کر دیا ہے۔اسکواڈ میں اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کے باعث شامل نہیں ہو سکے، جبکہ اوپننگ بیٹر میتھیو شارٹ کو بھی ابتدائی اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بین ڈوارشیئس اور بیٹر میتھیو رینشا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر کے مطابق، بین ڈوارشیئس ایک مؤثر متبادل ہیں، جو بائیں ہاتھ کی تیز گیند بازی، شاندار فیلڈنگ اور آخری اوورز میں بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی سوئنگ اور رفتار ایشیائی کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔میتھیو رینشا کے بارے میں سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں تمام فارمیٹس میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے، اور سری لنکا میں متوقع اسپن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل آرڈر میں اضافی استحکام فراہم کریں گے۔