پیٹ کمنز سمیت پانچ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

پیٹ کمنز سمیت پانچ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

ویب ڈیسک:پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت پانچ اہم کھلاڑی شریک نہیں ہوں گے، جن میں مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبو شین اور اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی بھارت کے خلاف بورڈر-گواسکر ٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تیسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں زیوئیر بارلیٹ، اسپینسر جانسن اور جوش فلپس کو شامل کیا گیا ہے۔ جوش انگلس اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے اور وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔