افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

افغان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے جبکہ ابراہیم زادران نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بولر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ورلڈ کپ سے قبل افغانستان 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پول ڈی میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 8 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف چنئی میں کھیلے گا۔

افغان اسکواڈ:
راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، عبداللہ احمد زئی

ریزروز: اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی، ضیاءالرحمان شریفی