ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے شروع ہوں گے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری بروز بدھ لاہور پہنچے گی۔یہ سیریز آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، جس میں پاکستان گروپ اے اور آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 کے بعد پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی پر پُرجوش ہیں، اور یہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔