عراق میں بھارتی شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں: مہند سلومی کا انکشاف

عراق میں بھارتی شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں: مہند سلومی کا انکشاف

عالمی سطح کے نامور سیاسی و سکیورٹی تجزیہ کار مہند سلومی نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں کئی بھارتی شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہند سلومی، جو کہ دوحہ یونیورسٹی کے سکیورٹی اسٹڈیز پروگرام کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جرنل آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر ہیں، نے قطر میں ایک نجی پروگرام کے دوران بتایا کہ عراق میں تقریباً 15 لاکھ بھارتی شہری اسرائیل کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جاسوسی نہ صرف معلوماتی شعبوں تک محدود ہے بلکہ صحت، عراقی فوج، اور صفائی کے عملے تک بھی اسرائیل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ مہند سلومی نے مزید کہا کہ اسرائیل اس لیے یہ کام کر پا رہا ہے کیونکہ عراق بھارت کو ایک دوست ملک سمجھتا ہے، اور بھارت اس کام کے ذریعے اسلحہ اور دیگر فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان پر برتری حاصل کرنے کی متعدد کوششیں بھی کیں، لیکن یہ تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔تجزیہ کار کے مطابق عراق میں یہ جاسوسی پیچیدہ نیٹ ورک کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے علاقائی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔