ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی اور مسجد نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنا دی گئی

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی اور مسجد نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنا دی گئی

ایران میں ایرانی عدلیہ نے ایک شخص کو اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی اور سیکیورٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پھانسی دے دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز دی گئی اس سزا میں مذکورہ شخص پر الزام تھا کہ وہ اسرائیل کی انٹیلی جنس سے منسلک ایک نیٹ ورک کا حصہ تھا اور اس نے جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران تہران میں ایک مسجد کو آگ لگانے میں کردار ادا کیا۔ایرانی عدلیہ کے بیان کے مطابق اس شخص کی شناخت امیر علی میر جعفری کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے تہران کی قلہاک مسجد میں آتشزدگی اور سیکیورٹی مخالف سرگرمیوں کی قیادت کا مجرم قرار دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی سپریم کورٹ نے اس کیس میں سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا، جس کے بعد اسے منگل کے روز نافذ کر دیا گیا۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی سیاسی اور سیکیورٹی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔