ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پھانسی پانے والے شخص کی شناخت بابک شہبازی کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہبازی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔رپورٹس کے مطابق ایران ماضی میں بھی متعدد افراد کو موساد سے تعلقات اور جاسوسی کے الزامات پر سزائے موت دے چکا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ ایران۔اسرائیل جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اس دوران جاسوسی کے الزامات اور کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔