ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

گوادر: ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا اور مس انفارمیشن کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔طلباء نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ان کے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا۔طلباء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شواہد کے ساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا، جس کے باعث یہ ملاقات نہایت معلوماتی رہی۔ طلباء نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔