ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے بہاولپور کے عوام کی تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں خدمات کو سراہا اور ان کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا۔نشست میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیشن میں بھارتی گٹھ جوڑ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور مقاصد پر آگاہی کو سراہا۔شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ منفی پروپیگنڈا اور دشمن کے بیانیہ سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ مدارس کے طلبہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا سر فخر سے بلند رکھا ہے۔تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔