کوئٹہ: ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
دورے کے دوران طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی، جس میں قومی سلامتی اور اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی نشست معلوماتی اور متاثر کن رہی، اور نوجوان نسل کے لیے مثبت سوچ اور قومی شعور کو فروغ دینے کا ذریعہ بنی۔اساتذہ نے زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل میں ہے اور مسلح افواج کے ساتھ متحد ہو کر قومی خطرات کا مقابلہ کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ طلباء نے کہا کہ اس نشست سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور یہ ان کے خیالات اور رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔