ڈی جی آئی ایس پی آر کا طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، دفاع اور قومیت پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کا طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، دفاع اور قومیت پر گفتگو

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

 اس موقع پر انہوں نے ملکی داخلی صورتحال، دفاع کی اہمیت اور قوم کے نوجوانوں کے کردار پر اہم گفتگو کی۔اس نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اساتذہ نے کہا کہ پاک افواج خودمختاری، قومی سالمیت اور عوام کی حفاظت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے اس نشست کو طلبہ کے روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کا موقع قرار دیا، جس نے نوجوانوں کو پاکستانیت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کروایا۔طلبہ نے کہا کہ پاک فوج کے کردار نے پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا عزم مزید مضبوط کیا ہے۔ اس موقع پر ایک اہم پیغام یہ بھی سامنے آیا کہ میڈیا پر بغیر تصدیق کے خبروں کو پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، اور کہا گیا کہ پاک فوج اور عوام کا رشتہ مضبوط ہے۔