دوہرا قتل ،مجرم کو 2مرتبہ سزائے موت

لاہور ( خصوصی رپورٹ)سیشن عدالت لاہور نے دوہرے قتل کے ملزم قاتل برہان رفیق کو دو مرتبہ سزائے موت اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنانے کا تحریری حکم جاری کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔